اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پولیس کا تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

اسلام آباد،اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ، اسلام آباد پولیس کا تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کیلئے کھوکھر ہاوس پر چھاپہ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فرخ کھوکھر چھاپے کے وقت ڈیرے پر موجود نہ تھا، پولیس ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کسی شہری کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ،قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker