اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعلی نوازاعوان نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق راجہ ذوالقرنین حیدر کو حلقہ این اے 52 کا صدر مقررکیا گیا ہے۔ اس حلقے کے لئے مشاورتی کمیٹی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔