اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف نے جمشید محبوب مغل کو حلقہ این اے 54 کا صدر مقررکر دیا ۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعلی نوازاعوان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق جمشید محبوب مغل کو حلقہ این اے 54 کا صدر مقررکیا گیا ہے۔ این اے 54 کے لئے ایک 23 رکنی مشاورتی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کی صدارت این اے 54 کے صدر جمشید محبوب مغل کریں گے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی تنظیمی سازی مشاورتی کمیٹی کا بنیادی مینڈیٹ ہوگا جس پر وہ حلقہ صدرکو سفارشات دے گی۔ مشاورتی کمیٹی میں افضل خان ، عجب خان ، آمنہ علی، چوہدری جہانگیر، چوہدری نثار، خالد بھٹی ، خان بہادر، لالہ خرم ، ملک آفتاب ، ملک امتیاز، ملک رضوان، ملک عثمان، میاں امجد، محمد مظہر، پیرعبدالصمد ، قاضی تنویرحسین، رفیع آفریدی، راجہ فیصل، راجہ غلام مصطفی، راجہ منیر، سردار زاہد، شعیب خان اور زارا سجاد ہیں ۔