
اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔
توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے pic.twitter.com/F0xOpEtMzM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2022