اہم خبریںپاکستان

ایک کے بعد ایک،وزیراعظم،پرویز خٹک کے بعد کراچی کی قیادت بھی آمنے سامنے

اسلام آباد ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی ، ایم این اے عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں ، مجھے چھوڑیے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا ، لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا،اللہ بہتر کرے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے وزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے ،عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں ، دوست کواتنانہ آزماوکہ کھوبیٹھو،بالغ النظرجانتے ہیں کراچی میں میری کیاحیثیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker