
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے شہر کا دورہ کیا اور تجاوزات کو فوری ہٹانے اور بازاروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے قائم ریڑھی بازارمیں قائم سٹالز کا معائنہ بھی کیا شہریوں سے ملے اور سرکاری نرخوں اور معیار کے بارے دریافت کیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریڑھی بازار کا مقصد شہریوں کو معیاری اشیا ضروریہ کی سستے داموں فراہمی ہے ریڑھی بازار میں معیار اور ریٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اس کے بعد اے سی وہاڑی نے زیرتعمیر دیواراحساس کا وزٹ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دیواراحساس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضرافضال چوہدری کریں گے دیوار احساس پر مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مندوں کے لیے کپڑے جوتے اور کھانے پینے کی اشیا رکھی جائیں گی جن سے ضرورت مندوں کی مدد ممکن ہوسکے گی۔