بین الاقوامیدلچسپ

امارات میں 2020 کے دوران ریکارڈ شادیاں ہوئیں

ابوظبی (آئی پی ایس) متحدہ عرب امارات میں شماریات کے وفاقی مرکز نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران اماراتیوں نے شادی کا گیارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 2020 کے دوران  17653 شادیاں کیں۔ جبکہ 2019 کے دوران 14909 شادیاں کی تھیں۔ اس طرح 2020 میں 2744 شادیاں زیادہ ہوئیں- الامارات الیوم کے مطابق شماریات کے وفاقی مرکز نے بتایا کہ 2020 کے دوران امارات میں نکاح ناموں کا اندراج ریکارڈ تعداد میں ہوا۔ 2020 کے  دوران شادی کے رسم و رواج کی منسوخی اور ان پر آنے والی بھاری لاگت ختم ہو جانے کے باعث شادی کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 37 فیصد نکاح ابوظبی، 28.7 فیصد دبئی، 12.8 فیصد شارجہ، 8.3 فیصد راس الخیمہ، 7.1 فیصد عجمان، 4.8 فیصد الفجیرہ اور 1.3 فیصد ام القیوین میں نکاح ناموں کا اندراج ہوا۔ اگست 2020 کے دوران سب سے  زیادہ نکاح نامے درج کرائے گئے  جو 14.3 فیصد کے مساوی تھی۔ 2020 میں نکاح کرنے والے زیادہ جوڑوں کی عمریں 20 سے 24 کے درمیان تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker