تعلیمگلگت بلتستان

وسیم اللہ جان ملک کی قیادت میںبلتستان یونیورسٹی کے وفد کاجامع الکوثر کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ کرام، انتظامی آفیسران اور طلبا و طالبات کے ایک وفد نے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک کی قیادت میں جامع الکوثر کا دورہ کیا۔ اپنی کثیر الجہت دینی و تعلیمی خدمات کے حوالے سے معروف جامع الکوثر کے نگرانِ اعلی آغاانورعلی نجفی نے وفد کا استقبالیہ دیا اور ادارہ کے مختلف سیکشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے قرار دیا کہ بلتستان یونیورسٹی اور جامع الکوثر کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط ہونے چاہئیں۔ آغا انور نے کہا کہ مسلمان اپنے اصول اور اقدار کے اعتبار سے اقوامِ مغرب سے ہزار سال آگے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت اپنی جگہ لیکن ایک مسلمان کا دل جو روحانیت سے معمور ہو وہ اس ٹیکنالوجی سے کئی گنا معتبر و افضل ہے۔ انہوں نے نوجوان مسلم نسل کی موجودہ حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مسلمان نوجوان جسمانی اعتبار سے تو ایک مسلمان ملک میں رہتا ہے لیکن باطنی اور ذہنی اعتبار سے وہ اغوا ہوچکا ہے۔ دینی مدارس کی افادیت اور قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آغا انور علی نے کہا کہ جامع الکوثر کو قائم کرنے کا مقصد بیوروکریٹ پیدا کرنا نہیں بلکہ مذہبی دانشور کی تیاری اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت و اخلاق کی آبیاری صرف مدرسوں اور مولویوں کا کام نہیں بلکہ ہر وہ شخص ذمہ دار ہے جو درس و تدریس سے وابستہ ہے۔ مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے آغا انور علی نجفی نے کہا کہ جامع الکوثر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں، یہاں ترجیحا دینی تعلیم تو دی جاتی ہے البتہ دنیاوی علوم کے ماہرین کو بھی معاونت اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ رجسٹرا ر بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملک نے اپنی مختصر گفتگو میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی جامع الکوثر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے۔ ہم جب بھی یہاں آئے ہیں بھرپور استقبالیہ کے ساتھ ہمیں خوش آمدید کہا گیا۔ دورے کا اہتمام ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر صابر علی وزیری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیوای سی غلام عباس بلتی نے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker