اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ایم سی آئی میں اکھاڑ پچھاڑ ، پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے دیئے گئے

اسلام آباد،میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میںمتعدد افسران کے تبادلے کردیئے ۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ 17 کے افسر محمد عرفان خان جو اس وقت ریسکیو 1122 میں سسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ون ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے افسر حافظ توقیر خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، کھیل اور سیاحت سے ہٹاکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیئر 1122 تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 17 کے افسر شیخ ذیشان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 16 کے افسر لیاقت حیات کو سسٹنٹ ڈائریکٹر (اے اینڈ سی)ڈی ایم اے اور تقرری کے منتظر گریڈ 16 کے ایک اور افسر عبداللہ کوا سسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ای اینڈ ڈی ایم تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker