اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرسمندری امور سید علی حیدر زیدی اور امریکن بزنس کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر عدنان اسد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عدنان اسد نے وزیرِ اعظم کو بزنس کونسل کے ممبران و سرمایہ کاروں کی موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پر گفتگو کی گئی وزیر سمندری امور نے وزیرِ اعظم کو ساحلی سیاحت کی موجودہ استعداد اور وزارت کے اس کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کو تیز کرنے اور اسکے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024