اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

معروف انٹرنیشنل12سالوں سے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے،روبینہ افضل

اسلام آباد ،معروف انٹرنیشنل اسپتال کی ہیڈ آف کارپوریٹ بزنس روبینہ افضل نے کہا ہے کہ معروف انٹرنیشنل ہسپتال گزشتہ 12سالوں سے اسلام آباد اور گردونواح میں قومی اور بین الاقوامی مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے،ہماری بہترین اور جدید ترین سہولیات میں 24گھنٹے حادثات اور ایمرجنسی سروسز ، پرائمری انجیو پلاسٹی سمیت چوبیس گھنٹے تشخیصی اور کارڈیک ایمرجنسی شامل ہیں۔ ہم نے پچھلے سال اپنا کینسر سنٹر بھی قائم کیا، جو اپنے مریضوں کو کیموتھراپی کی سروسز فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم نہ صرف علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ صحت کے مسائل سے بچا وکے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے شراکتی سرگرمیوں میں بھی مشغول رہتے ہیں، اس سلسلے میں ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، غیر ملکی سفارت خانوں ، مقامی اور وفاقی حکومت کی تنظیموں، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اپنے غیر ملکی تعلیم یافتہ کنسلٹنٹس کے ذریعے آگاہی کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کرتے ہیں،تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو کفایت شعاری سے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ معروف اسپتال میں 75بیڈز کی گنجائش ہے ، معروف اسپتال کو مزید ایکسٹنڈ کرتے ہوئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب 500بیڈز پر مشتمل اسپتال بھی جلد قائم کیا جائے گا،دیگر پرائیویٹ اسپتالوں کی نسبت معروف انٹرنیشل اسپتال میں اعلی کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، سرجنز موجود ہیں ، معروف انٹرنیشنل کی دل کے امراض سے متعلقہ کیتھ لیب تمام جدید ایکویپمنٹ اور ٹریٹمنٹ کی بنا پر اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں پر فوقیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معروف اسپتال میں مریضوں کو مناسب بہترین علاج کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، دیگر پرائیویٹ اسپتالوں کے مقابلے میں معروف انٹرنیشنل کی فیس کم ہے ، متوسط اور غریب طبقے کو بھی بروقت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارن کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ، معیاری سہولیات اور بہترین علاج کی وجہ سے معروف انٹرنیشنل اسپتال برانڈ بن چکا ہے ، اسلام آباد سمیت ملک بھر سے مریض معروف اسپتال کا رخ کر رہے ہیں ۔روبینہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ معروف انٹرنیشنل کی طرف سے کوالیفائڈ ڈاکٹرز کی ٹیم مختلف اداروں میں جا کر سیمینارز اور ٹریننگ ورکشاپس کا بھی انعقاد کر رہی ہے ، اسپتال میں مزید بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker