
اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی فضائی حدود کے دفاع سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی جس میں ملک کی فضائی حدود کے دفاع سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔





