اہم خبریںپاکستان

حکومت کا شہبازشریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاملے پر ان کے بھائی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں یہ درخواست کریں گے کہ شہبازشریف نوازشریف کو واپس لائیں ،بصورت دیگرانہیں نااہل قراردیا جائے ، نواز شریف کی صحت کا ڈرامہ رچایا گیا جو درست نہیں، انہوں نے جو رپورٹس بھیجی ہیں انہیں پنجاب حکومت نے مسترد کردیا ہے ، ان کا باہر جانا علاج کے لیے نہیں بلکہ ایک فراڈ تھا، شہبازشریف اس فراڈ میں شریک ہیں، پاکستان ایمبیسی نے دو بار نوازشریف سے رابطہ کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا،ریف فیملی نے رپورٹس سفارتخانے کے ڈاکٹرز سے شیئر کرنے سے انکار کر دیا ملکی معیشت لاک ڈاون کی متحمل نہیں، کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے،نجاب حکومت نے سانحہ مری پر اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار افراد مری گئے، سانحہ مری ایک ہی سڑک پر پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، کچھ لوگ گاڑیوں میں ہیٹر چلا کر سو گئے، گاڑی میں ہیٹرلگانے سے کاربن مونو آکسائیڈ بھرنے سے اموات ہوئیں، ریسکیو کے عمل میں سویلین اور افواج پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، ٹریفک کو بحال اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے، تارکین وطن کیلئے اسلام آبادمیں ہاوسنگ سکیم لانچ کر رہے ہیں، منصوبے سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے، 15 اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کریں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ملک کو آزاد ہوئے 75سال بیت گئے ایک بھی تفریحی جگہ سیاحوں کیلئے ڈویلپ نہیں ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں 13نئے سپاٹس ڈویلپ کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا خیال ہے کہ اگر ہمیں اپنی معاشی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے تو سیاحت کو بنیادی انڈسٹری کے طور پر لیں، مری میں جو واقعات ہوئے اس حوالے سے مری کی انتظامی نوعیت میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر ایک نئی کمیٹی بنا دی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، سانحہ مری ایک ہی سڑک پر پیش آیا جس کی وجہ سے وہاں موجود افراد آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، سانحہ مری کے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ، ریسکیو اہلکاروں، مقامی افراد اور پاک فوج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پنجاب حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کی ان جگہ کا بغور جائزہ لے رہی ہے، سیاحوں کو اب ان حالات پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کیا یہ واقعہ روکا جا سکتا ہے ۔علاوہ ازیں 14 ویں انٹرنیشنل چیمبرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انڈسٹری لگانے کے لیے زمین بہت مہنگی ہوتی ہے، ہم انڈسٹری لگانے کے لیے زمین لیزپرفراہم کریں گے، صنعتیں لگانے کے لیے سرکاری اراضی لیزپردینے کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کر رہا ہوں مدینہ کی ریاست لوگوں کی زندگیوں میں آجائے، مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ سب سے کامیاب ماڈل تھا، جب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ ہو تو کرپشن بڑھتی ہے، ہماری جنگ پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، یہ پاکستان کی مستقبل کی جنگ ہے، بنانا ری پبلک میں انصاف نہیں ہوتا۔ کرپشن کی وجہ سے رنگ روڈ منصوبہ تاخیرکا شکارہوا۔ مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں، اس وقت پوری دنیا کا یہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹ میں بورس جانسن پر گیس کی قیمتیں بڑھنے پر تنقید ہو رہی ہے، ملک میں آئل، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی، لوگ تکلیف میں ہیں، پاکستان میں ابھی پٹرول کی قیمتیں بھارت،بنگلادیش سے سستی ہیں، کسی بھی حکومت کو اتنا بڑا خسارہ نہیں ملا تھا، سعودی عرب، چین مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہوتا، معاشی حالات بہتر ہوئے تو صدی کا بڑا کرائسز کورونا آ گیا تھا، پاکستان نے کورونا کے دوران بہترین پالیسی اپنائی اور مشکل فیصلے کئے، جو ہم نے مشکل فیصلے کیے آج وہی برطانیہ میں بورس جانسن کر رہا ہے، کورونا کے دوران مجھ پربڑی تنقید کی گئی تھی۔ کورونا کے بعد پھرافغانستان کا کرائسزآگیا، پاکستان سے ڈالرافغانستان جانا شروع ہوگیا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پیاز، ٹماٹر بیچ کر خوشحال نہیں ہوسکتے، کورونا کے باوجود لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا، ہماری حکومت کو نااہل کہا جاتا ہے، حکومت نے ملک کو کورونا،بے روزگاری سے بچایا، کنسٹرکشن سیکٹراس وقت بوم کررہا ہے، ایگری کلچر میں 1100 ارب کسانوں نے کمائے، موٹرسایئکل کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے۔ اس بارریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے، ایک سال میں1300ارب اضافی ٹیکس اکٹھا کیا ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ ،ٹیکس ریونیوبڑھا ہے۔ کرپشن کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جنگ صرف میں نے نہیں پورے معاشرے نے جنگ لڑنی ہے، میں تواسے جہاد سمجھتا ہوں، میں ہر روز یہ جنگ لڑتا ہوں، مافیازنے افراتفری پھیلائی ہوئی ہے یہ ہو گیا، وہ ہو گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھانے والوں کو ہرقسم کی سہولت اور انہیں ایوارڈ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker