
اسلام آباد (آئی پی ایس)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر خیبر پختونخوا مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ایف آئی اے پشاور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور محمد افضل خان نیازی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پشاور میں کریک ڈائون کے دوران ملزم رحیم شاہ جو کہ غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے چار مقدمات میں مطلوب تھا کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم رحیم شاہ سے 1کروڑ 65لاکھ 87ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ 2ہزار سعودی ریال سے برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث تھا اور سی بی سی پشاور کو مطلوب تھا۔ ملزم رحیم شاہ1کروڑ 65لاکھ 87ہزار امریکی ڈالرکی خرید وفروخت میں ملوث تھا ۔ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف جاری مہم میں یہ گرفتار ی سب سے بڑی کامیابی ہے۔