اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ،ماضی میں نظرانداز سیکٹرز میں ترقیاتی کام اور سہولیات کی فراہمی جاری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کی انتظامیہ ماضی میں نظرانداز کئے جانے والے سیکٹروں میں ترقیاتی کام اور رہائشی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور طریقے سے مکمل کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ سیکٹر آئی چودہ اور آئی سولہ میں دیگر باقی ماندہ ترقیاتی کا موں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ان سیکٹروں کو خوبصورت بنانے اور ان سیکٹروں کے رہائشیوں کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارکس ڈیویلپ کررہا ہے۔ اس ضمن میں ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ پارک سیکٹر I-16/2 میں تعمیر کیا جائے گا جس پر 6 ملین روپے سے ذائد لاگت آئے گی۔اسی طرح سیکٹر I-14/1 میں بھی پارک ڈویلپ کیا جائے گا جس پر 4 اعشاریہ5ملین روپے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔واضح رہے ان سیکٹرز میں عرصہ دراز سے جو ترقیاتی کام التوا کا شکار تھے اور جنکو ماضی میں نظر انداز کیا گیا مگر موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث پہلے مرحلے میں یہاں روڈ انفرااسٹرکچر، ڈرینج سسٹم سمیت دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے بعد اب ان سیکٹروں کے رہائشیوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر پارکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔مزکورہ منصوبوں کے تحت پارکس میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریکس سمیت دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی۔ اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے جائیں گے تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker