اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر انجینئرنگ کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

اسلام آباد،چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کا اسلام آباد میں مختلف مقامات کا دورہ ،بارش کے بعد شہر اور برساتی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انہوں نے سینیٹیشن اور انوائرمنٹ سٹاف کو تمام نالوں اور بارشی پانی کے راستوں کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوچیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے سید منور شاہ نے اسلام آباد میں بارش کے بعد نالوں اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے نالوں میں پانی کے بہائو کا جائزہ لیا ۔ ممبر انجینئرنگ نے سینیٹیشن اور انوائرمنٹ سٹاف کو تمام نالوں کوکلیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی گزرگاہوں کو فوری طور پر صاف کیا جائے ۔علاوہ ازیں ممبر سی ڈی اے نے سہولت مرکز جی سیون کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker