اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رورل زون کو دو نئی سب ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ، سب ڈویژن نیلو ر تھانہ نیلور ، تھانہ چک شہزا داور تھانہ کھنہ پر مشتمل ہو گئی جبکہ سب ڈویژن رورل میں تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ سہالہ اور تھانہ کورال شامل ہوں گے ،چیف کمشنر اسلام آباد آفس کی طرف سے دو نئی سب ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رورل زون 2ڈویژن میں تقسیم کر دیا گیا، پہلے ایک ایس پی 6تھانوں کا انچارچ تھا، اب دو ایس پیز یا ڈی ایس پیز رینک کے افسرز دونوں سب ڈویژنز میں خدمات سر انجام دیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رورل سب ڈویژن میں تھانہ لوہی بھیر،تھانہ سہالہ اور تھانہ کورال شامل ہیں جبکہ نیلور سب ڈویژن میں تھانہ نیلور،تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزادٹاون شامل ہیں،جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک سب ڈویژن میں زیادہ تھانے ہونے سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی جبکہ کرائم کی شرح میں بھی اضافی دیکھنے میں آیا تھا ، رورل زون کو دو سب ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ، رورل زون کو دو سب ڈویژنز میں تقسیم کرنے سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میںکرائم ریٹ میں کمی آنے کی بھی توقع ہے ۔ اس سے قبل اسلام آبادضلع کورال سب ڈویژن ، شہزاد ٹائون سب ڈویژن ، سہالہ سب ڈویژن ،سبزی منڈی سب ڈویژن ،صدر سب ڈویژن ، رمنا سب ڈویژن ،وویمن سب ڈویژن اور مارگلہ سب ڈویژنز پر مشتمل تھا ۔