اسلام آباد ،مری میں برفباری اور شدید ٹریفک جام ،اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری اور شدید ٹریفک جام کی وجہ سے اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ مری میں سیاحوں کے رش اور ٹریفک جام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مری میں 3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت تک مری میں 30ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے سیاحوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔