اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

علی نواز اعوان پی ٹی آئی ورکرز کی حقیقی آواز ہیں ،راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی راجہ شیراز کیانی نے معاونِ خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے

جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں علی نواز اعوان سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیراز کیانی نے کہا کہ علی نواز اعوان ورکر دوست لیڈر ہیں اور ان کا اس عہدے کے لیے انتخاب بہترین ثابت ہوگا، راجہ شیراز کیانی نے کہا وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے علی نواز اعوان پر اعتماد سے پی ٹی آئی اسلام آباد کے کارکنوں کا دل جیت لیا ہے کیونکہ علی اعوان ہی ورکرز کی حقیقی آواز ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف اسلام آباد کی مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker