بیجنگ ،جاپان کی "نِکی ایشین ریویو” کی ویب سائٹ نے حال ہی میں خبر دی ہے کہ فاسٹ ریٹیلنگ کارپوریشن کے سی ای او ، تاداشی یانائی نے کہا ہے کہ کمپنی کا برانڈ ‘یونی کلو’ امریکہ-چین کشیدگی کے درمیان غیر جانب دار رہیگا۔
نکی ایشین ریویو کے ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تاداشی یانائی نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ آیا یونی کلو سنکیانگ کاٹن استعمال کرتا ہے اور کیا وہ چین کے بائیکاٹ سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، "میں چین اور امریکہ کے درمیان غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ امریکی نقطہ نظر کارپوریٹ وفاداری پر مجبور کرتا ہے۔ میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ ہم یہ کھیل نہیں کھیلیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان لفظی جنگ کے پیچھے، دو طرفہ اقتصادی تعلقات درحقیقت اچھی حالت میں ہیں، اور سرمائے اور تجارت کا بہائوبھی مستحکم ہے۔