اہم خبریںبین الاقوامیصحت

چین کی تیار کردہ ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی یکساں موثر ہیں، عالمی ادارہ صحت

بیجنگ ،عالمی ادارہ صحت کے سینئر اہلکار ڈاکٹر عابدی محمد نے حالیہ دنوں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی کمپنیوں سائنو فارم اور سائینو ویک کی جانب سے تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی یکساں موثر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چینی ویکسین اومی کرون سے بچاو کے لئے بہتر مدافعت پیدا کرتی ہیں۔متحدہ عرب امارات نیگزشتہ مہینے سائنو فارم کی پروٹین پر مبنی کووڈ- 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ یہ جنوری 2022 سے بوسٹر ڈوز کے طور پر عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔یہ ویکسین یو اے ای کے گروپ 42 اور چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ (سی این بی جی)کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے تیار اور تقسیم کی جائے گی، جو چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ(سائنوفرم)کی ایک اکائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker