بین الاقوامی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ایک محفوظ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے پر اعتماد

بیجنگ ،پانچ جنوری کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے نمائندوں، قومی اور علاقائی اولمپک کمیٹیوں اور بین الاقوامی سرمائی اولمپکس فیڈریشن کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا تاکہ انہیں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی پیشرفت سے آگاہ کیا جا سکے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس رابطہ کمیٹی کے چیئرمین جون انتونیو سمارنچ جونیئر نے کہا کہ جوں ہی سرمائی اولمپکس کے شرکا چین کے شہر بیجنگ پہنچنا شروع ہوتے ہیں تو منصوبے کے مطابق تمام شرکا اور چینی عوام کے لیے ایک محفوظ سرمائی اولمپکس کو یقینی بنایا جائے گا ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے شعبہ اولمپکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوفر ڈولبی نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا کلوزڈ لوپ مینجمنٹ سسٹم فعال ہو چکا ہے اور آمد کا سلسلہ آسانی سے جاری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک نازک مرحلہ ہے ۔ بیجنگ جانے والے تمام اولمپک شرکا کو مزید محتاط رہنا چاہیے۔ بیجنگ روانگی سے قبل انہیں "بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس 2022 کے انسداد وبا ضابطہ عمل” کی روشنی میں متعلقہ ضوابط کی پیروی کرنی چاہیے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ مذکورہ انسداد وبا ضابطہ عمل محض ایک کتابچہ نہیں بلکہ اسے روزمرہ زندگی کا بھی ایک حصہ بننا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker