پاکستان

حکومت نابالغ اقلیتی بچیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے، اکمل بھٹی

 اسلام آباد(آئی پی ایس )مینارٹیز الائنس پاکستان کے چیئرمین اکمل بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نابالغ اقلیتی بچیوں کی عزت اور جان کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے، آرزو راجہ کی واپسی کے بعد بہت سارے انکشافات اور حقائق مینارٹیزالائنس پاکستان کے اس موقف کی تائید ہیں کہ اقلتی بچیوں کی عزتوں اور زندگیوں کو کس بیدردی سے پامال کیا جاتا ہے، آرزو راجہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے چند نکات بنیادی انسانی حقوق کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہیں، جنہیں بہت جلد سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ نابالغ اقلیتی بچیوں کی عزت اور جان کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وائس چیئرمین شمعون گل، صدر مینارٹیز الائنس پاکستان کینڈا چیپٹر ندیم بھٹی اور رانا عبدالحمید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اکمل بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آرزو راجہ کی واپسی کے بعد بہت سارے انکشافات اور حقائق مینارٹیزالائنس پاکستان کے اس موقف کی تائید ہیں کہ اقلتی بچیوں کی عزتوں اور زندگیوں کو کس بیدردی سے پامال کیا جاتا ہے اور کس طرح پولیس ، فیملی کورٹس، اور شیلٹر ہوم انصاف کے حصول میں کارفرما دیگر ادارے انفرادی اور اجتماعی طور پر انصاف کو متاثر کرتے ہیں، اداروں کا جرائم پیشہ افراد کا آلہ کار بننا انتہائی خطرناک عمل ہے، کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے کچھ نکات بنیادی انسانی حقوق کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بہت جلد چیلنج کیا جائیگا، امیدہے کہ سپریم کورٹ اس پر تاریخی فیصلہ دیکر کمسن اقلیتی بچیوں کی زندگیوں اورعزتوں کو محفوظ بنائے گی، انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نابالغ اور کمسن اقلیتی بچیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے اور نادرا میں بچیوں کے اغوا کے بعد مذہب کے خانے میں رجسٹریشن میں رکاوٹ کو دور کرے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker