اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

وزارت صحت نے ایف نائن پارک میں ویکسینیشن سنٹر ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد،ایف نائن پارک میں اسلام آباد کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سنٹر کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے ایف نائن پارک میں گندھارا تہذیب کا مرکز بنانے کے فیصلے پر اسلام آباد کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اب وزارت صحت کی طرف سے ویکسینیشن سنٹر کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف نائن پارک میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ختم کیا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی جاتی ہے،اس ویکسینیشن سینٹر میں اب مزید ویکسین لگوانے کا عمل نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker