بین الاقوامی

چینی عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی فکرمندی

بیجنگ ، چینی عوام کی بہتر زندگی 2021 میں صدر شی جن پھنگ کی تشویش کا اہم ترین موضوع رہا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق چینی حکومت نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبا پر پڑنے والے بوجھ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 2021 میں سلسلہ وار پالیسیاں جاری کیں جن کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔طب اور صحت کے لحاظ سے 2021 میں انسداد وبا کی صورتحال بدستور سنگین رہی۔شی جن پھنگ نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے امور کی خود نگرانی کی اور بڑے نقصان سے بچتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج حاصل کیے۔ 2021میں چینی مرکزی حکومت کی بھرپور حمایت سے مقامی حکومتوں نے 42علاقوں میں بزرگوں کی دیکھ بھال اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے 1.1 ارب یوآن مختص کیے۔ اس وقت کمیونٹیز میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے 301000 ادارے فعال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker