کھیل

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کرتاریخ رقم کردی

ماؤنٹ منگوئی(آئی پی ایس )بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے ماونٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراونڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے لئے درکار 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔فاسٹ بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker