![](https://ips.media/wp-content/uploads/2022/01/accident.jpg)
بہاولپور،خیر پور ٹامیوالی کے قریب 2 مسافر بسوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک حادثہ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب بہاولنگر سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا۔حادثہ کا شکار ہونے والے مسافروں کی شناخت محمد اشرف، مینگا، پولیس اہلکار شبیر شاہ، بلال، یحیی اور فیاض خان کے ناموں سے ہوئی۔شدید زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث نیازی ایکسپریس اور طاہر کوچ بسوں میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں پیش آیا۔