
گلگت (آئی پی ایس) گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان میں شامل روڑ انفراسٹرکچر کے دوسرے بڑے منصوبے استور ویلی روڑ کی تعمیر پر اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔ 19 ارب سے زائد مالیت کے استور ویلی روڑ کی حصول اراضی کا عمل شروع کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر استور نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے سبب وزیراعلی خالد خورشید گلگت بلتستان کو بہترین روڑ انفراسٹرکچر دیں گے۔ استور ویلی روڑ مستقبل میں بذریعہ شونٹر ٹنل گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنے کا سب سے اہم متبادل راستہ ہوگا۔