اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے،سرکاری اراضی پر قابض ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز جاری،7روز میں جواب طلب

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے سرکاری اراضی پر قابض ہائوسنگ سوسائٹیز کو 1135نوٹسز جاری کر دیئے ،ان ہائوسنگ سوسائٹیز کو سرکاری زمین پر تعمیرات اور تجاوزات سمیت نالوں کی زمین پر قبضہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں

جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ، ان میں نیشنل پولیس فائونڈیشن ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ،پاکستان میڈیکل کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، سوہان کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، سی بی آرکو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، پی ڈبلیو ڈی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیںکری روڈ ، بحریہ انکلیو سمیت دیگر جگہوں پر سرکاری اراضی پر قابض مختلف مارکیز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات سی ڈی اے افنان عالم کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور ماحولیات کے حوالے سے بھی متعدد نوٹس جاری کئے گئے ہیں ، نوٹسز میں مذکورہ سوسائٹیز کو 7روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد تعمیرات مسمار کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کروایاجائے گا، جواب نہ آنے پر جرمانے اور چالان سمیت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker