اسلام آباد(آئی پی ایس)گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں شبیرحسین دوسری بار صدر منتخب، ابرار حسین استوری جنرل سیکرٹری، محمد مختار نائب صدر، شاہین اختر خواتین کی مخصوص نشست پر نائب صدر، تنویر عباس فنانس سیکرٹری جبکہ زاہد علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے سالانہ انتخابات برائے 2022 کا انعقاد 2جنوری 2022 کو نیشنل پریس کلب راولپنڈی کیمپ آفس میں ہوا۔غلام عباس رپورٹر پاکستان ٹوڈے و روزنامہ کے ٹو نے چیف الیکشن کمشنر جبکہ ایڈیٹر روزنامہ سلام گلگت بلتستان جعفر علی نے ممبر الیکشن کمیشن فرائض سرانجام دئے۔ووٹنگ کا عمل دن بھر جاری رہا۔ ووٹنگ کے اختتام پر چیئرمین الیکشن کمیشن غلام عباس نے نتائج کا اعلان کیا۔ انتخابات میں شبیر حسین دوسری بار صدر منتخب ہوگئے، ابرار حسین استوری جنرل سیکرٹری، محمد مختار نائب صدر، شاہین اختر خواتین کی مخصوص نشست پر نائب صدر، تنویر عباس فنانس سیکرٹری جبکہ زاہد علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن غلام عباس و رکن الیکشن کمیشن جعفر علی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ منتخب کابینہ فورم کی مضبوظی اور ممبران کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ووٹنگ کے عمل کے دوران وزیراعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر عالم نور حیدر نے بھی پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ عالم نور حیدر نے پولنگ کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا۔عالم نور حیدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحافی برداری کے ساتھ تعلقات کی بہتری سمیت ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب صدر شبیر حسین و کابینہ کے دیگر ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورم کی مضبوطی و فورم ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ نو منتخب کابینہ کے ارکان نے ممبران کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر ان ک شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024