اہم خبریںپاکستانٹیکنالوجی

ایریکسن کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں 31ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

اسلام آباد،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی کاوشوں کے سبب ایریکسن نے پاکستان میں 31ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کردی، رقم ٹیکنالوجی ٹریننگ اور فائیو جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ایریکسن نے پاکستان میں 31ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کردی۔براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں رقم پاکستان منتقل کردی گئی۔وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ایریکسن یہ رقم ٹیکنالوجی ٹریننگ، فائیو جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرے گا، عالمی ادارے کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ عالمی اداروں کے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن وہ شعبہ ہے جس میں وسیع مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو تعاون اور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو جتنی مراعات دی جائیں گی اس کا چار گنا کما کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل اس شعبے پر خصوصی توجہ سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker