اہم خبریںپاکستان

حکومت کا شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جانے کا فیصلہ

کراچی ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ وہ چار ہفتوں کے بعد اپنے بھائی کو وطن واپس لیکر آئیں گے اور کیوںکہ ایسا نہیں ہوا اس لیے حکومت ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ چونکہ ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ درخواست کب تک دائر کی جائے گی۔علاوہ ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ پیپلز پارٹی عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے، اب بلوچستان میں بھی صحت کارڈ کا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے، عوام نجی ہسپتال سے علاج کرا سکیں گے، احساس راشن پروگرام میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی، عالمی سطح پر مہنگائی کے پاکستان پر اثرات پڑ رہے ہیں، تیل کی قیمت عالمی سطح پر بڑھ گئی ہے، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کسی اتحادی نے منی بجٹ پر اعتراض نہیں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال استحکام کا سال ہے، پاکستان میں معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور روپیہ پہلے سے مستحکم ہو رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھی ہیں،پانچ فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ریکارڈ پیداوار کی وجہ سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا، کورونا کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے کیا گیا، فنانس بل 15 سے 20جنوری کے درمیان منظور ہو جائے گا، مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں خوب منافع کمایا، مفتاح اسماعیل کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کریں۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے اٹارنی جنرل کو وزیراعظم نے ہدایت دی، عدالت کو از خود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے، شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا تھا،اصولی طور پر لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کو طلب کرے، شہباز شریف اپنے بھائی کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہو گی، اٹارنی جنرل کو اس سلسلے میں عدالتی کارروائی کیلئے ہدایت کی گئی ہے، 30سال کے اقدامات کو 3سال میں بہتر کرنا ممکن نہیں ہے، ہم نے انڈسٹری کو بہتر کیا، ہم 32ارب ڈالر قرض ادا کر چکے ہیں جبکہ ہم نے ابھی55بلین ڈالر واپس کرنے ہیں،دو بلین ڈالر کی کورونا ویکسین منگوا کر لوگوں کو مفت لگائیں، ہم نے اسلام آباد کو شہر بنایا اور گوادر میںکام کیا، ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے زیادہ یوریا کھادکی اسمگلنگ میں پیسہ ہے، پاکستان میں جتنی سستی یوریا مل رہی ہے اتنی دنیا میں کہیں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ کابینہ میں اتحادیوں نے منی بجٹ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، اسٹیٹ بینک کی آزادی ملکی معیشت کے مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker