
لاہور، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلی شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے،شہبازشریف کے آخری مالی سال اور موجودحکومت کے مالی سال کا موازنہ جاری کردیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے آخری سال میں قومی وسائل کا بیدریغ استعمال کیاگیا،شہباز شریف کے سال 2017-18میں اخراجات23کروڑ 90لاکھ تھے، عثمان بزدار کے دور میں سال 2020-21میں اخراجات 14کروڑ 30 لاکھ رہے، شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18میں گاڑیوں کی مرمت پر 4کروڑ 20لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3کروڑ روپے بچائے گئے،رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4کروڑ 40لاکھ خرچ کئے گئے،شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18میں گاڑیوں کے3لاکھ 72ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21میں گاڑیوں کا2لاکھ 28ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا،اسی طرح شہباز دور میں مالی سال 2017-18میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3کروڑ 50لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21میں گاڑیوں کے ایندھن پر2کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔