اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیف کمشنر کی ہدایت پر 24ہائوسنگ سوسائٹی کو نام تبدیلی کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد، رجسٹرار اسلام آباد کوپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز نے چیف کمشنر کی ہدایت کی روشنی میں24ہائوسنگ سوسائٹی کو نام تبدیلی کیلئے نوٹس جاری کر دیا ، سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، فیڈرل شریعت کورٹ سوسائٹی ، آئی بی ، کے آر ایل ، پی ڈبلیو ڈی ، نیشنل اسمبلی سوسائٹی ، ٹی اینڈ ٹی، سینیٹ سیکرٹریٹ، واپڈا ایمپلائز ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس بھجوایا گیا ہے ، ہائوسنگ سوسائٹیز کو تین ہفتوں میں نام تبدیل کر کے رجسٹرار آفس کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سوسائٹیز کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کا کوئی سرکاری نام، یا کسی بھی سرکاری ادارے کا نام استعمال نہیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے رجسٹرار اسلام آباد کوپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کو سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام تبدیل کرانے کی ہدایت کی تھی جس پر رجسٹرار نے 24ہائوسنگ سوسائٹی کو نام تبدیلی کیلئے نوٹس جاری کر دیا ، ہائوسنگ سوسائٹیز کو تین ہفتوں میں نام تبدیل کر کے رجسٹرار آفس کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سوسائٹیز کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کا کوئی سرکاری نام، یا کسی بھی سرکاری ادارے کا نام استعمال نہیں کریں گی۔خلاف ورزی کی صورت اور دیے گئے وقت کے بعد ان سوسائٹیز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ،ان میں اکائونٹ گروپ آفیسر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، فیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، فارن آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، آئی بی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، کے آر ایل ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، پی اے ای سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، نیشنل اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، ٹی اینڈ ٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، کیبنٹ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد، او جی ڈی سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، او جی ڈی سی آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، نیشنل پولیس فائونڈیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، پی اے آر سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ،وزارت مذہبی امور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ،پی ٹی وی ہوم کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور ایف آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker