اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد،وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر سے کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کے مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی شرح مسلسل 3 روز سے ایک فیصد سے زائد ہے۔اس سے قبل ملک میں تقریبا 2 ماہ تک کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم رہی تھی اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شاید ملک کو دربارہ وائرس سے متعلق بندشوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker