اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا وائرس نے مزید 8 زندگیوں کو نگل لیا، 594 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکے ایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے،24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 82 ہزار 411 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب 4 لاکھ 45 ہزار 228، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 81 ہزار 430 اور بلوچستان میں 33 ہزار 644 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 8 ہزار 720، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 665 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker