اسلام آباد،سابق صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان کی جانب سے اسلام آباد ریجن کے تینوں حلقوں کے سابق صدور و جنرل سیکرٹریز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد ریجن شاہد راٹھور، سابق صدر حلقہ این اے 52 راجہ محمد نصیر جنجوعہ، صدر حلقہ این اے 53 احمد خان، سیکرٹری جنرل راجہ عبدالمنان کیانی، صدر حلقہ این اے 54 ملک ساجد محمود اور سیکرٹری جنرل راجہ غلام مصطفی نے شرکت کی۔ظہرانہ میں اسلام آباد کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یونین کونسلز سطح پر امیدواران اور ان کے پینل کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی اور ان تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔