اہم خبریںپاکستان

پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اسد قیصر

اسلام آباد،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں عزت اور وقار کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی حقیقی رہنما ہیں جو اپنے طلبا کو مثبت تبدیلیاں لانے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اساتذہ با صلاحیت ہیں اور انہوں نے خود کو قابل تقلید نمونہ کے طور ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سب کے لیے تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم دینے میں یونیورسٹیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلبا کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لا کر ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل)کے 16ویں کانووکیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور اسے سماجی و اقتصادی ترقی پر گامزن کرنے میں طلبا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں حقیقی اہداف کے حصول کے لیے محنت بنیادی جزو ہے۔انہوں نے کہا محنت اور جدوجہد کو اپنا اشعار پر کر طلبا اپنی منظر مقصود کو حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈگری ہولڈر طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے واضح اہداف کا تعین کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص طور پر نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور انہیں ہنر مند بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے محنت اور مستقل مزاجی کی عادت ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اب کامیاب طلبا و طالبات پر منحصر ہے کہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ موجود دور بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا دور ہے اور جدید دنیا میں ترقی کے لیے خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان کا موجودہ حکومت کا پروگرام نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔بعد ازاں اسپیکر نے نمل یونیورسٹی میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker