
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ لڈن کے تھانیداروں وقاص گھمن اور راؤ یاسر نواز نے ڈی پی او امیرعبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کے بہادرجوانوں نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت ہونے والی 210 لیٹر دیسی شراب پکڑلی گئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے رائفل 7 ایم ایم بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ملزم کی شناخت طاہرعرف کالی قوم بلوچ سکنہ شریف آباد لڈن کے نام سے ہوئی ملزم نے زہریلی شراب نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فروخت کرنا تھی اس موقع پراے ایس آئی وقاص گھمن کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔