اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے معروف کاروباری مرکز آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے چوری کی واردات میں چور روزنامہ انصاف کے کیمرہ مین محمد حفیظ کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ واقع صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ روزنامہ انصاف کے کیمرہ مین محمد حفیظ اپنی موٹر سائیکل نمبرALR 632 آئی ایٹ مرکز کی پارکنگ میں کھڑی کرکے اپنے دفتر میں گئے جو نامعلوم چور نے چوری کر لی۔ چوری کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا نے مقدمہ درج کرلیا۔ اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی چوری کے وارداتوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔