اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، ای 12کے متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی قرعہ اندازی آج ہو گی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی جانب سے سیکٹر ای 12کے متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی قرعہ اندازی آج ہو گی، تقریب اولڈ ون ونڈو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی جائے گی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان ہونگے جبکہ تین رکنی الاٹمنٹ کمیٹی کے ممبران ڈائریکٹر سیکیورٹی ، ڈائریکٹر ایل اینڈ آر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے بھی شریک ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی انتظامیہ وفاقی کابینہ کے 2نومبر 2021کے فیصلے اور ای 12کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سیکٹرای 12کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے مورخہ 29 دسمبر بروز بدھ دن تین بجے پہلی قرعہ اندازی کا انعقاد کررہی ہے، یہ قرعہ اندازی اولڈ ون ونڈو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔اس قرعہ اندازی میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے صرف وہ کیسز زیر غور لائے گئے ہیں جن کا ریونیو ریکارڈ مروجہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال اور تصدیق کی جاچکی ہے۔سی ڈی اے کی انتظامیہ سیکٹر ای 12میں تعطل کے شکار ترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔اس ضمن میں سیکٹر ای 12 کی ترقیاتی کاموں کے اجرا میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر نے کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی مسائل کو بھی حل کئے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ متاثرین کو بحالیاتی فائدہ کے طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی سے سیکٹر ای 12 کے متاثرین کی آبادکاری کا درینہ مسئلہ بھی اب حل ہو گیا ہے۔سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایت پر انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ونگ نے ای 12کے باقی سب سیکٹرزای بارہ ون 12/1اور ای 12/4 کے ڈیزائن اور تخمینے کو حتمی شکل دے دی ہے جسکے لئے ایک ہفتے کے اندر ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ جنوری 2022 کے آخری ہفتے میں باقاعدہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان ہونگے جبکہ اس موقع پر تین رکنی الاٹمنٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود ہوں گے جن میں ڈائریکٹر سیکیورٹی ، ڈائریکٹر ایل اینڈ آر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker