علاقائیگلگت بلتستان

ڈی سی گلگت کی زیرصدارت اجلاس، زلزلے سے نقصانات کا جائزہ

گلگت (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس زلزلہ کے نقصانات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ڈی ایچ او گلگت، اے ڈی ڈی ڈی ایم اے گلگت، تحصیلدار گلگت،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے دوران کسی بھی مقام پر نقصانات ہوئے ہیں تو فوری طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو  اپنے اپنے سب ڈویژنوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن گلگت اور سب ڈویژن دنیور میں ابھی تک اللہ کے فضل و کرام سے ابھی تک کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اور تفصیلات کے لیے علاقہ مجسٹریٹ اور حلقہ پٹواریاں فیلڈ پر گئے ہوئے ہیں اور تمام تر تفصیلی رپورٹ ڈی سی آفس کو ارسال کی جائے اور سب ڈویژن جگلوٹ میں گھر وں کو نقصانات ہوئے ہیں ان نقصانات کی تفصیلی رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اس کے ساتھ ساتھ تمام روینیوفیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تینوں سب ڈویژنوں میں ڈسپنسریوں میں بر وقت دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور سٹاف کو بھی ہائی الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو1122  کو کسی بھی ایمرجنسی صورت حال نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ڈی سی گلگت نے اے ڈی ڈی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں سب ڈویژنوں سے رپورٹ مرتب کرکے امدادی کارروائیوں کے لیے چوکس رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker