اہم خبریںپاکستانتعلیم

ذیلی کمیٹی تعلیم کی ریسرچ جرنلز میں گڑ بڑ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی سفارش

اسلام آباد ،وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی نے ریسرچ جرنلز میں گڑ بڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ریسرچ جرنلز میں پلیجرزم کرنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

منگل کو سینیٹر رانا مقبول کی زیر صدارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے ریسرچ جرنلز کی اشاعت کے معیار کا جائزہ لیا گیا ۔کنوینر کمیٹی نے آسٹریلوی پروفیسر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،پروفیسر فرخ اقبال نے بتایا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے میرے تھیسز کا نقل کیا، میں نے بار بار ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کیا ، گورنر پنجاب سے بھی رابطہ کیا ، مجھے انصاف فراہم کیا جائے ،بین الاقوامی اداروں نے بھی مانا کہ ڈیٹا چرایا گیا ۔ ایچ ای سی حکام نے کہا کہ دو ہفتے میں مسئلے کو حل کردیں گے ، کنونیر کمیٹی رانا مقبول نے ایچ ای سی اس کی مسئلے کی تحقیق کرنے کی ہدایت کر دی ۔اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی کے ریسرچ جرنلز کی اشاعت کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی نے بتایا کہ جن لوگوں نے پلیجرزم کیا، ان کیخلاف کاروائی کی۔ اراکین کمیٹی نے سفارش کی کہ جو لوگ بھی ریسرچ جرنلز میں گڑ بڑ کریں ان کیخلاف سخت کاروائی کریں ۔ کمیٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ریسرچ جرنلز میں پلیجرزم کرنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker