اسلام آبادعلاقائیگلگت بلتستان

وفاقی وزیر اسدعمر سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اسدعمر سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت  بلتستان سیاحت کے اعتبار سے منفرد مقام رکھتا ہے جس کے قدرتی حسن کی تحفظ اور بغیر منصوبہ بندی کے بے ہنگم اور بے لگام تعمیرات کی روک تھام کیلئے ماسٹر پلاننگ اور ریگولیٹری فریم ورک کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت  بلتستان کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت  بلتستان کا ماسٹر پلان تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو منصوبہ بندی کے بغیر بے ہنگم تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کو گلگت  بلتستان ترقیاتی پیکیج میں کلیدی کردارادا کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سکیموں پرعملدرآمد کو جلد ازجلد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وفاقی وزارتوں سے رابطہ کرنے میں اپنا کردارادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker