![rana shamim](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/rana-shamim.jpg)
اسلام آباد، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کرنے کی تردید کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم نے کہا کہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا۔صحافی نے پوچھا کہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا، کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟۔ رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟۔ رانا شمیم نے جواب دیا بالکل۔