بین الاقوامی

قائداعظم کے 145 ویں یوم ولادت پر جدہ میں تقریب

جدہ (خالد نواز چیمہ) قومی یکجہتی فورم کے زیرِ اہتمام قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145 یومِ ولادت مُلی جوش و جذبے منایا گیا اور ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فورم کے کنوینئیر سردار اقبال یوسف نے کی۔ اس موقع پر سردار اقبال یوسف نے اِظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کے لئے اپنے عظیم قائد کی محبت بہت مقدم و مکرم ہے۔ آپ کی شخصیت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اُن کی زندگی مسلمانوں اور پاکستان کے وقف تھی۔ فورم کے جنرل سیکریٹری چوہدری ریاض گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قائدِ اعظم کی محنتوں کا ثمر ہے۔ اور  کہا قومی یکجہتی فورم ایک قومی دھارے  کا نام ہے ہم پاک کمیونٹی میں اتحاد و یگانگت چاہتے ہیں تقريب كے دیگر مقررین میں پی پی پی سے ملک شمس الطاف، پی ٹی آئی سے خواجہ حماد، پاکستان مسلم لیگ ن سے ملک منظور حسین اعوان، اتحاد گروپ سے جمشید جمی، جماعتِ اسلامی سے اعجاز اعوان اور سینئر صحافی مسرت خلیل، فخر عدنان، منہاج القرآن سے اشرف عنصر اور اعجاز بشیر، پاکستان جرنلسٹ فورم سے محمد عدیل اور پاک اوورسیز میڈیا فورم سے شعیب الطاف اورویلفئیر فورم سے  بلو شیر وڑایچ اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور قائداعظم کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں قائد اعظم کی 145 واں یومِ ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا بھی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker