اسلام آباد (آئی پی ایس) گلگت بلتستان کے ضلع استور چھوگام کے رہائشیوں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید و استور سول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء نے وزیراعلی و ایما پر چھوگام کے آبائی زمینوں پر مقامی انتظامیہ کی مدد سے قبضہ اور حدود میں تجاوز کرنے کا الزام لگایا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعلی خالد خورشید، اے آئی جی حنیف اللہ و استور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جس اراضی پر چھوگام و رٹو کے درمیان تنازع بنا ہوا ہے وہ اراضی خالصتا چھوگام کے لوگوں کی ہے جس کا چھوگام کے لوگوں کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ احتجاجی شرکاء کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز مقامی انتظامیہ سے مذکرات میں یہ طے ہوا تھا کہ تمام فریقین تین روز کے اندر دوبارہ بِیٹھ کر حدود بندی بارے فیصلہ کریں گے مگر اچانک وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں مقامی انتظامیہ نے گلگت سے فورس منگوائی ہے اور زبردستی چھوگام کے زمینوں اور حدود پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ آج اس مظاہرے کا مقصد میڈیا کے ذریعے یہ آگاہ کرنا ہے کہ ہماری زمینوں پر طاقت کے ذریعے قبضہ کی کوشش کی گئی تو نقص امن کا خدشہ ہے، حالات بگڑسکتے ہیں. ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلی ایسے اقدامات سے گریز کریں اور حالات خراب ہونے سے بچائیں ورنہ تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی. شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمیں پر کسی کو زبردستی قبضہ کرنے نہیں دیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں اپنی جان ہی قربان کیوں نہ کرنا پڑے. شرکاء نے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی دستاویزی ثبوت ہوتو سامنے لائے ہم ان سے معافی بھی مانگنے کیلئے تیار ہیں لیکن زور زبردستی سے کسی صورت زمیں پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر فوری اقدامات کریں اور قانون و انصاف کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ کسی بھی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024