اہم خبریںکھیل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کے جبڑے سے فتح چھین لی

انڈر 19 ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کے جبڑے سے فتح چھین لی، آل راؤنڈر احمد خان نے جارحانہ باری کھیل کر سورماں کو زیر کر کے فتح گرین شرٹس کو دلوائی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو دعوت دی۔ روایتی حریف ٹیم بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237 رنز بنائے، آرادھایا یادیو نے 50 رنز کی باری کھیلی، دیگر بیٹرز میں ہرنور سنگھ 46، راج باجوہ 25، کوشال ٹمبے 32، راجوردھن نے 33 سکور کی اننگز کھیلی۔ ذیشان ضمیر نے 5 شکار کیے۔ قومی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، محمد شہزاد 82 سکور بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت 29، کپتان قاسم اکرم 22، عرفان خا ن33، رضوان محمود 29 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار احمد خان نے کیا جنہوں نے آخری گیند پر چوکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلوائی ، انہوں نے 19 گیندوں پر 29 رنز کی باری کھیلی۔ راج باجوہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker