اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں شعبہ سٹریٹ لائٹ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، گلیوں اور مارکیٹس میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام شامل ہے۔ نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر 38 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کے لئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ سٹریٹ لائٹس اسلام آباد کی مختلف مرکزی شاہراہوں بشمول شاہراہ دستور، سیکٹر D-12، سیکٹر F-10، G-11، E-7، F-5، F-7، G-5، G-6، G-7 میں تنصیب کی جائیں گی ۔مزید برآں راول ٹائون، مارگلہ ٹائون، شہزار ٹائون، ہمک ٹان، وی وی آئی پی روٹس، این آئی ایچ، نیشنل پارک روڈ میں بھی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گیاسی طرح سیکٹر G-9، G-10، F-10، F-11، D-12، G-8، G-9، G-10، G-11 کی بھی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور مارکیٹس میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیبات کا عمل شامل ہے ۔واضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ سٹریٹ لائٹس شہر روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کررہا ہے۔
Related Articles
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025