اہم خبریںپاکستان

بانی پاکستان کا 145 واں یومِ پیدائش ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔قوم کی جانب سے بانی پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائد اعظم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔ ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker